اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ جمعے کے روز اس ملک کے صوبے فاریاب پر فوج کے ہوائی حملے میں طالبان کے چار سرکردہ افراد ہلاک ہو گئے- ایک اور خبر یہ ہے کہ افغانستان کے صوبے غور میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں چار عام شہری ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا- صوبہ غور کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ بم دھماکہ طالبان نے کیا ہے- افغانستان میں تشدد ایسی حالت میں جاری ہے کہ جب حکومت افغانستان اور طالبان نے جولائی کے پہلے ہفتے میں پہلے دور کے مذاکرات پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے قریب مری میں انجام دیئے جن میں امریکہ اور چین کے نمائندوں نے بھی مبصر کی حیثیت سے شرکت کی اور اسی سلسلے میں دوسرے دور کے مذاکرات، تیس جولائی کو علاقے کے کسی ملک میں ہونا طے پائے ہیں- بعض اطلاعات کے مطابق آئندہ مذاکرات چین میں ہوں گے جن میں طالبان سے جنگ بندی کی درخواست کی جائے گی۔-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲